امام الحق پر مبینہ طور پر خواتین کو دھوکہ دینے کا الزام عائد

امام الحق پر مبینہ طور پر خواتین کو دھوکہ دینے کا الزام عائد
Image Source: Imam ul Haq Twitter Account

لاہور: پاکستان کرکٹر ٹیم کے اوپنربیٹسمین امام الحق پر مبینہ طور پر کئی خواتین نے دھوکہ دہی کا الزام عائد کر دیا گیا۔


تفصیلات کے مطابق، پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی امام الحق پر مبینہ طور پر ایک سے زیادہ خواتین کو دھوکہ دینے کا الزام لگ گیا۔ ان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ہونے والی بات چیت کے اسکرین شاٹس سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئے ہیں۔

امام الحق پر الزام لگایا گیا کہ وپ گزشتہ کچھ ماہ سے ایک ہی وقت میں 7 سے 8 خواتین کو نہ صرف دھوکہ دے رہے تھے بلکہ بیوقوف بھی بنا رہے تھے۔الزام لگانے والے شخص کا کہنا ہے کہ امام الحق کی بات چیت کے مزید اسکرین شاٹس اور ویڈیو بھی موجود ہیں۔

یادرہے کہ امام الحق سابق چیف سلیکٹر اور سابق مایہ ناز بیٹسمین انضمام الحق کے بھانجے ہیں ۔