واٹس ایپ کا اپنی سروسز کو مزید بڑھانے کا فیصلہ

 واٹس ایپ کا اپنی سروسز کو مزید بڑھانے کا فیصلہ
کیپشن: image by whatsapp

لاہور : پیغام رسانی کی معروف موبائل ایپ واٹس ایپ نے اپنی رسائی کو وسیع کرنے کا اعلان کیا ہے، اب واٹس ایپ انڈرائیڈ کے علاوہ کیوس موبائل فونز کے لیے بھی ایپ متعارف کروائی ہے جس میں زیادہ تر نوکیا کے موبائلز فونز شامل ہوں گے.

جی ہاں نوکیا کے وہ موبائل فونز جن میں انڈرائیڈ نہیں ہے وہ بھی اب واٹس ایپ سے مستفید ہوسکیں گے ، تفصیلات کے مطابق دنیا کی معروف آن لائن پیغام رسانی موبائل ایپ واٹس ایپ نے اپنی سروسز کو مزید بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے .

اس سلسلے میں نئے موبائل فون ورژن میں اپنی سروسز کو متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے ، اب نوکیا کے وہ موبائلز فون جن میں انڈرائیڈ سسٹم نہیں ہے بھی واٹس ایپ کی سروسز سے مستفید ہوسکیں گے ۔