پہلا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر چند صحافیوں نے دوسرا ٹیسٹ بھی مثبت آنیکی خواہش ظاہر کی: محمد رضوان

پہلا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر چند صحافیوں نے دوسرا ٹیسٹ بھی مثبت آنیکی خواہش ظاہر کی: محمد رضوان

ڈربی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے انکشاف کیا ہے کہ پہلا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد چند صحافیوں نے دوسرا ٹیسٹ بھی مثبت آنے کی خواہش ظاہر کی تاہم ایسا نہیں ہوا اور ٹیسٹ منفی آئے جس پر سکواڈ کیساتھ انگلینڈ آ گیا۔

تفصیلات کے مطابق صحافیوں سے ویڈیو لنک کے ذریعے گفتگو کے دوران محمد رضوان سے سوال کیا گیا کہ جب آپ کا پہلا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تو آپ کے دماغ میں کیا چل رہا تھا، یہ بات سوچ رہے تھے کہ کہیں دوسرا ٹیسٹ بھی مثبت نہ آ جائے اور سکواڈ سے باہر نہ ہو نا پڑے۔

محمد رضوان نے جواب دیا کہ یقین کریں مجھے تو کچھ محسوس نہیں ہو رہا تھا لیکن ایک چیز کی بہت ہنسی آ رہی تھی کہ دو سے تین نیوز چینلز والوں نے پیغام بھیجا کہ آپ فکر نہ کریں انشا اللہ آپ کا دوسرا ٹیسٹ بھی مثبت آئے گا اور آپ واپس جائیں گے.

اس پر بہت ہنسی آئی کہ آپ لوگوں نے پہلے ہی واپس بھیجنے کی خواہش رکھی ہوئی تھی۔ میرے دماغ میں ایسا کچھ تھا اور نہ ہی جسم کو کچھ محسوس ہو رہا تھا، اس لئے کوئی ڈر بھی نہیں تھا۔