سکیورٹی معاملات میں سیاست نہیں ہونی چاہیے، کلبھوشن کی سزا معاف نہیں کی گئی،فروغ نسیم

سکیورٹی معاملات میں سیاست نہیں ہونی چاہیے، کلبھوشن کی سزا معاف نہیں کی گئی،فروغ نسیم


اسلام آ باد: وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا ہے کہ حساس سکیورٹی معاملات میں سیاست نہیں ہونی چاہیے، بھارتی جاسوس کلبھوشن کو کوئی سزا معاف نہیں کی گئی، پاکستان عالمی ذمہ داریاں پوری کرنے کی ہر ممکن کوشش کرے گا۔

وفاقی وزیر فروغ نسیم نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بتانا چاہتا ہوں کلبھوشن سے متعلق آرڈیننس لانا کیوں ضروری تھا، کلبھوشن کو 3 مارچ 2016 کو گرفتار کیا گیا، 8 مئی 2017 کو بھارت نے عالمی عدالت انصاف میں اپنا کیس فائل کیا، آئی سی جے نے کہا بھارتی جاسوس کو قونصلر تک رسائی دینی ہے، عالمی عدالت انصاف کے فیصلے مطابق آرڈیننس جاری کیا گیا۔

فروغ نسیم کا کہنا تھا بھارتی جاسوس کی سزا معاف نہیں کی گئی، ہم نے آرڈیننس جاری کر کے بھارت کے ہاتھ کاٹ دیئے، پاکستان ایک ذمہ دار ریاست ہے.

عالمی عدالت کا فیصلہ نہ مانتے تو وہ سلامتی کونسل چلے جاتے، پیپلز پارٹی نے کہا بھارتی ایجنٹ کو این آر او دیا جا رہا ہے، بھارتی حاضر سروس جاسوس کا معاملہ حساس ہے، کلبھوشن کی سزا ختم ہوتی تو آپ کے ساتھ مل کر احتجاج کرتا۔