مسقط میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کیلئے سلام ائیر کو پروازیں چلانے کی اجازت

مسقط میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کیلئے سلام ائیر کو پروازیں چلانے کی اجازت
کیپشن: مسافروں کے سامان کو ایس او پیز کے تحت ڈس انفیکٹ کیا جائے۔۔۔۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے سلام ائیر لائن کو پروازیں چلانے کی اجازت دے دی۔ سی اے اے کے مطابق مسقط میں پھنسے پاکستانیوں کو 6 پروازوں کے ذریعے پاکستان لایا جائے گا۔

شیڈول کے مطابق 26 جولائی کو  پرواز مسقط سے کراچی، 28 کو مسقط سے سیالکوٹ آئے گی، 29 جولائی کو پرواز مسقط سے ملتان، 30 کو اسلام آباد، 31 کو پشاور  اور 2 اگست کو لاہور پہنچے گی۔

سی اے اے کی جانب سے سلام ائیر لائن کو ہدایت کی گئی ہے کہ کورونا ایس او پیز پر عمل کیا جائے اور  مسافروں کے سامان کو ایس او پیز کے تحت ڈس انفیکٹ کیا جائے۔

سی اے اے کے مطابق  طیارے کے عملے کو جہاز سے اترنے کی اجازت نہیں ہو گی۔