عمرہ زائرین کیلئے اتوار سے عمرہ پرمٹ جاری کیے جائیں گے: وزیر حج و عمرہ

Saudi Arabia, Umrah permits, pilgrims, Sunday, Minister, Hajj and Umrah, MBS

ریاض: سعودی نائب وزیر حج و عمرہ نے اعلان کیا ہے کہ عمرہ زائرین کے لئے اتوار سے عمرہ پرمٹ جاری کیے جائیں گے ۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ سعودی عرب میں مقیم غیر ملکی اور سعودی شہری عمرہ پرمٹ حاصل کر سکیں گے ، عمرہ پرمٹ موبائل ایپ سے جاری ہونگے ۔ کورونا سے بچاو کے لئے ویکسین لگوانے والوں کو ہی عمرہ پرمٹ ملے گا ۔

خیال رہے کہ کورونا اور پچھلے سال محدود حج کی کامیابی کے بعد اس سال 60 ہزار عازمین نے مناسک حج ادا کیا ۔ ان میں سعودی شہری اور مقیم غیرملکیوں نے طواف قدوم ادا کیا ۔

دوران حج کورونا ایس او پیز کا ہر طرح سے خیال رکھا گیا ۔ بجلی ، پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا جبکہ حج سیکورٹی اہلکار ہر وقت نگرانی کرتے رہے ۔

عازمین حج نے بتایا کہ حج ادارے مشاعر مقدسہ میں اعلیٰ اور معیاری خدمات انجام دیتے رہے ، جدید ٹیکنالوجیز سے آراستہ بسیں فراہم کی گئی ۔ خیمہ کی رہائش ، ڈبہ پیک کھانے ، چوبیس گھنٹے آب زم زم کی بوتلوں کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا جبکہ منی جنرل ہسپتال کو پوری طرح آپریشننل کر دیا گیا تھا ۔