مریم نواز ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتی: شیخ رشید

Maryam Nawaz, PML-N, Azad Kashmir elections, Sheikh Rasheed, PTI

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے مریم نواز نے 25 تاریخ کو سیاپا ڈالنا ہے ، مریم نواز ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتی ۔

اپنے بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ آزاد کشمیر میں تحریک انصاف حکومت بنائے گی ، اعلان کرتا ہوں چاہے ایک سیٹ سے جیتیں پی ٹی آئی ہی جیتے گی ۔

انہوں نے مزید کہا کہ انتخابات میں پیپلز پارٹی کا دوسرا نمبر ہو گا جبکہ ہار کے بعد مریم نواز بین ڈالیں گی ۔

اس سے قبل رہنما تحریک انصاف علی امین گنڈا پور نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے خلاف غیر اخلاقی زبان استعمال کرتے ہوئے اُن کو ڈاکو رانی جبکہ اُن کے دادا کو لوہار قرار دیا تھا ۔

اپنے بیان میں علی امین گنڈا پور نے کہا کہ مریم نواز کو ایک تھپڑ پڑے گا تو قوم کے پیسے سے جو 8 کروڑ کی سرجری کرائی ہے ، وہ اتر جائے گی ۔ اسٹیج پر وزیراعظم کی موجوگی میں سیاسی مخالفین پر غیر اخلاقی جملوں پر تمام لوگ تالیاں بجاتے رہے ۔