افغانستان سے نقل مکانی کرنے والوں کیلئے امریکی صدر نے بڑی امداد کی منظوری دیدی

US President, Joe Biden, large amount, aid, Afghanistan, citizens

نیو یارک: امریکی صدر جوبائیڈن نے افغانستان سے نقل مکانی کرنے والے مقامی شہریوں کیلئے 10 کروڑ ڈالر کی امداد منظور کرکے اُن کی بڑی مشکل آسان کر دی ۔

وائٹ ہاؤس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اس امداد سے پناہ گزینوں کی ضروریات پوری کی جائے گی ۔ یہ امداد بین الاقوامی تنظیموں ، این جی اوز ، امریکی حکومت اور اس کے اداروں کے ذریعے تقسیم کی جائے گی ۔

خیال رہے کہ اس فنڈ سے ان افغان شہریوں کی بھی مدد کی جائے گی جنہوں نے امریکی فوج کیلئے خدمات سرانجام دیں ۔ اس کے علاوہ ہزاروں افغان شہریوں نے امریکی امیگریشن کیلئے درخواستیں دے رکھی ہیں ۔

دوسری جانب ، ترجمان طالبان سہیل شاہین نے کہا ہے کہ افغانستان میں قائم ہونے والی نئی حکومت میں خواتین کو ہر طرح کی آزادی حاصل ہو گی ، اُن کو تعلیم حاصل کرنے کے ساتھ کام کرنے کی بھی اجازت ہو گی ۔

انٹرنیشنل میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے سہیل شاہین کا کہنا تھا کہ افغانستان میں آئندہ حکومت خواتین کو سیاست میں شامل کرے گی اور خواتین کو گھر سے نکلنے کیلئے مرد سربراہ کی ضرورت پیش نہیں آئے گی ۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب تک اشرف غنی حکومت میں ہیں طالبان ہتھیار نہیں ڈالیں گے ، افغانستان میں قیام امن کیلئے قابل قبول نئی حکومت بہت ضروری ہے ۔