ٹوکیو اولمپکس 2021: پاکستان کی ماحور شہزاد کو ابتدائی میچ میں بدترین شکست

ٹوکیو اولمپکس 2021: پاکستان کی ماحور شہزاد کو ابتدائی میچ میں بدترین شکست

ٹوکیو اولمپکس  2021 کے  وومن بیڈمنٹن کے سنگلز ایونٹ میں پاکستانی ٹاپ سیڈ کھلاڑی ماحور شہزاد  کوپہلے ہی  میچ میں بدترین شکست کا منہ دیکھنا پڑ گیا۔


خواتین بیڈمنٹن کے سنگلز ایونٹ میں پاکستان کی ماحور شہزاد کو جاپان کی ایکانی یاماگوچی نے اکیس تین اور اکیس آٹھ سے  شکست دے کر چاروں شانے چت کر دیا۔

ٹوکیو اولمپکس میں دوسری جانب  پاکستانی شوٹر گلفام جوزف میڈل راؤنڈ کے لیےکوالیفائی  کرنے میں ناکام رہے، مینز 10 میٹر ائیر پسٹل میں گلفام جوزف  نویں پوزیشن پر آئے  جبکہ  فائنل راؤنڈ کے لیے آٹھ شوٹرز کو کوالیفائی کرنا تھا۔

ایک موقع پرکوالیفائی راؤنڈ میں  گلفام جوزف  ساتویں پوزیشن پر پہنچ گئے تھے  تاہم  وہ ساتویں پوزیشن برقرارنہ رکھ پائے۔