گال ٹیسٹ کا پہلا دن سری لنکا کے نام 

گال ٹیسٹ کا پہلا دن سری لنکا کے نام 
سورس: File

گال : پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے دوسرے اور آخری میچ میں پہلا دن سری لنکا کے نام رہا ہے ۔ میزبان ٹیم نے پہلے دن کے اختتام پر 6 وکٹوں کے نقصان پر 315 رنز بنالیے ہیں۔

سری لنکا کے گال اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں میزبان ٹیم کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ سری لنکا کی جانب سے اوپنر اوشاڈا فرنینڈو نے 50 رنز بنائے، انہیں اسپنر محمد نواز نے نشانہ بنایا اور وکٹوں کے پیھے محمد رضوان نے ان کا کیچ پکڑا۔

سری لنکا کے دوسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی کوشال مینڈس تھے جو 3 کے انفرادی اسکور پر آغا سلمان کے ہاتھوں رن آؤٹ ہوگئے۔

سری لنکا کے تیسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی دیمتھ کرونارتنے تھے، انہیں لیگ اسپنر یاسر شاہ نے پویلین کا راستہ دکھایا، وہ 40 رنز بنا کر فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کو کیچ تھما بیٹھے۔

اینجلو میتھیوز اور دنیش چندیمل کے درمیان 75 رنز کی پارٹنرشپ کا خاتمہ ہوا، اینجلو میتھیوز 42 رنز بنا کر محمد نعمان کی گیند پر وکٹ کیپر محمد رضوان شکار بنے۔

چندی مل 80 اور ڈی سلوا نے 33 رنز کی اننگز کھیلی ۔ نیروشن ڈکوالا نے دھواں دھار اننگز کھیلی اور 5 چوکوں اور 1 چھکے کی مدد سے 43 گیندوں پر 42 رنز بنائے۔ پہلے دن کھیل کے اختتام تک سری لنکا نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 315 رنز بنالیے تھے۔ پاکستان کی طرف سے محمد نواز نے دو ، یاسر شاہ ، نسیم شاہ اور نعمان علی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ 

مصنف کے بارے میں