لاڈلے اور سوتیلے بنانا بند کیا جائے، عمران کی گالیوں سے ڈر کر اس کے خلاف فیصلے نہیں دیے جاتے: طلال 

لاڈلے اور سوتیلے بنانا بند کیا جائے، عمران کی گالیوں سے ڈر کر اس کے خلاف فیصلے نہیں دیے جاتے: طلال 
سورس: File

فیصل آباد: پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چودھری نے کہا ہے کہ لاڈلہ بنانے اور سوتیلا پن کا سلوک ختم کیا جائے ہم سوتیلاپن کبھی برداشت نہیں کریں گے۔ ادارے عمران خان کی گالیوں سے ڈر کر اس کے خلاف فیصلہ نہیں دیتے ۔ 

فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چودھری نے کہا کہ ہم عمران خان سے زیادہ بول سکتے ہیں لیکن پاکستان کی سالمیت کی وجہ سے چپ رہے۔ 2016 سے مسلم لیگ ن کے ساتھ جو زیادتیاں ہوئیں ان کا ازالہ کیا جائے ۔اب ہم کسی زیادتی پر خاموش نہیں رہیں گے۔ 

طلال چودھری نے کہا کہ جو آئین پاکستان نے ہمیں حق دیا ہے وہ حق لے کر رہیں گے۔ ہم فل کورٹ سے انصاف چاہتے ہیں ۔ ماضی میں ہونے والی زیادتیوں کا ازالہ چاہتے ہیں۔ 

مصنف کے بارے میں