فل کورٹ چیف جسٹس کا اختیار ہے، کابینہ کی حلف برداری عدالتی حکم کی خلاف ورزی ہے: فواد چودھری 

فل کورٹ چیف جسٹس کا اختیار ہے، کابینہ کی حلف برداری عدالتی حکم کی خلاف ورزی ہے: فواد چودھری 
سورس: File

اسلام آباد: پی ٹی آئی کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ فل کورٹ بنانا چیف جسٹس کا اختیار ہے۔ لگتا ہے ن لیگ کل سپریم کورٹ پر حملہ کرنے جا رہی ہے۔ فضل الرحمن آئین کی حدود میں رہ کر گفتگو کیا کریں ۔ پنجاب کابینہ کی حلف برداری عدالتی حکم کی خلاف ورزی ہے۔ 

عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے پی ٹی آئی کی سینئر قیادت کے اجلاس کے بعد بنی گالا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ عدلیہ کے خلاف بیانیہ بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ پی ٹی آئی سمجھتی ہے کہ تمام مسائل کا حل فوری انتخابات ہیں۔ 

فواد چودھری نے کہا کہ چودھری شجاعت نے کال کی میں نے نہیں ۔ چودھری شجاعت نے کہا آپ نےکہا ہےکہ میری صحت خراب ہے آپ بتائیں میں کس سے کشتی کروں۔ پی پی اور ن لیگ والےسسلین مافیا کے طرح ایکٹ کرتے ہیں ۔ 

مصنف کے بارے میں