بالی ووڈ میں شخصیت کے مطابق رول ملا تو ضرور کروں گی، عائشہ عمر

بالی ووڈ میں شخصیت کے مطابق رول ملا تو ضرور کروں گی، عائشہ عمر

لاہور:اداکارہ عائشہ عمر نے کہا ہے کہ اگر بھارت میں شخصیت کے مطابق رول ملے جائے تو مجھے کام کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔
دنیانیوز کے پروگرام ’’آن دی فرنٹ میں ادکارہ عائشہ عمر جو کہ فیشن انڈسٹری اور چھوٹی سکرین کا جانا،مانا نام ہیں اور اپنی دوسری فلم کے ساتھ بڑی سکرین پر جلوہ گر ہوں گی، ان کا فلم ’’یلغار ‘‘کی میکنگ اور کہانی کے بارے میں کہناتھاکہ میں خود کو بہت خوش قسمت سمجھتی ہوں کہ میں اس فلم کاحصہ بنی۔فلم کی پوری کاسٹ بہت ہی ذہین ہے جنہوں نے فلم میں اپنے کردار کوشاندار طریقے سے نبھایا.

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں.