پاکستان میں تین ٹی 20 میچز کروائے جائیں گے ، آئی سی سی

پاکستان میں تین ٹی 20 میچز کروائے جائیں گے ، آئی سی سی

لند ن : پاکستان کرکٹ ٹیم کی چیمپئنز ٹرافی میں جیت کیا ہوئی ،پاکستان کرکٹرز سمیت شائقین کو نئی سے نئی خؤشخبری ملنے کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع ہو گیا ہے ۔کرکٹرز کے لیے کروڑوں روپے کے علاوہ شائقین کرکٹ کو بھی خوشخبریاں ملنی شروع ہو گئی ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق لندن میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا اہم اجلاس ہوا جس میں آئی سی سی نے پاکستان میں 3 ٹی 20 میچز کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کی کوششیں رنگ لے آئیں۔ آئی سی سی اجلاس کے بعد یہ بات سامنے آئی ہے کہ لاہور میں پاکستان اور ورلڈ الیون کے درمیان3ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔

اہم بات یہ کہ ان میچز کو بین الاقوامی اسٹیٹس حاصل ہوگا۔ تاہم میچز کی تفصیلات کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔