رنبیر کپور نے کترینہ کیف سے علیحدگی حیران کن وجہ بتا دی

رنبیر کپور نے کترینہ کیف سے علیحدگی حیران کن وجہ بتا دی

ممبئی: بالی ووڈ سٹار رنبیر کپور نے اپنی سابقہ دوست کترینہ کیف کے ساتھ تعلقات ختم کرنے وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ میں اپنی زندگی میں مزید منفی رویہ برداشت نہیں کرسکتا تھا لہٰذا اس رشتے کو ختم کرنے میں ہی عافیت جانی۔
دونوں فلمی ستارے طویل عرصے بعد فلم ”جگا جاسوس“ کی تشہیری مہم کے سلسلے میں ایک بار پھر ساتھ ساتھ نظر آرہے ہیں، اس موقع پر بھارتی میڈ یا نے کترینہ کے ساتھ علیحدگی کی وجوہات جاننے کی کوشش کی جس پرپہلے تو رنبیر نے میڈیا کے سوالات کو نظر انداز کیا، پھر انہوں نے اس معاملے پر خاموشی توڑتے ہوئے کہا کہ میرے اور کترینہ کے درمیان معاملات اس حد تک خراب ہو چکے تھے کہ میں نے فیصلہ کرلیا تھا کہ اب اس رشتے کو مزید آگے نہیں بڑھانا۔
رنبیر نے کہا کہ میں اپنی زندگی میں مزید منفی رویہ برداشت نہیں کرسکتا تھا اس لئے یہ رشتہ ختم کرنے میں ہی عافیت جانی، تاہم کسی کے ساتھ تعلق قائم کرنا یا علیحدگی اختیار کرنا زندگی کا حصہ ہے اور ہمیں اسی کے ساتھ جینا ہے، مجھے نہیں معلوم ہماری علیحدگی کے بارے میں میڈیا پر کیا لکھا گیا اورمیں جاننا بھی نہیں چاہتا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔