پیوٹن نے ٹرمپ کی فتح کیلئے آپریشن کا حکم دیا تھا، امریکی اخبار

پیوٹن نے ٹرمپ کی فتح کیلئے آپریشن کا حکم دیا تھا، امریکی اخبار

واشنگٹن: ایک امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ صدارتی انتخابات سے بہت پہلے ہی سی آئی اے کے علم میں تھا کہ روسی صدر نے ٹرمپ کو فتح دلانے کے لیے آپریشن کا حکم دیا ہے۔

اخبار واشنگٹن پوسٹ کی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ سی آئی اے کے پاس گزشتہ سال اگست میں ایسی انٹیلی جنس معلومات تھیں جن میں روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے ذاتی طور پر ایک آپریشن کا حکم دیا تھا جس کا مقصد صدر ٹرمپ کو امریکی انتخابات میں فتح دلانا تھا۔

اخبار کے مطابق اس حوالے سے اس وقت کی انتظامیہ کو آگاہ کر دیا تھا مگر انتظامیہ نے انتخابات کے حوالے سے سخت ایکشن لینے کے بجائے صرف روسی صدر کو خبردار کیا اور اس پر مطمئن ہو کر بیٹھ گئے تھے۔

جب صدر ٹرمپ غیر متوقع طور پر صدر منتخب ہو گئے تو اس وقت انٹیلی جنس حکام نے افسوس کا اظہار کیا کہ انہیں اس بارے میں پہلے ہی سخت ایکشن لے لینا چاہئے تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں