عید الفطر کے موقع پر ملک بھر میں بارش کا امکان

عید الفطر کے موقع پر ملک بھر میں بارش کا امکان

لاہور: محکمہ موسمیات نے پیر سے ملک کے بیشتر علاقوں میں مون سون کی باقاعدہ بارشوں کی پیش گوئی کر دی۔ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق پیر سے مون سون کی باقاعدہ بارشوں کا آغاز ہو گا جس کا سلسلہ جمعے تک جاری رہے گا۔

اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوا اور کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہو گی۔ بدھ سے ہفتہ کے دوران سندھ اور مشرقی بلوچستان میں بھی آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے اور کراچی میں بھی رم جھم ہو گی جبکہ موسم سہانا ہو جائے گا۔

یاد رہے ملک بھر میں پیر روز کے عیدالفطر ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے اور اس حوالے سے رویت ہلال کمیٹی کا اہم اجلاس بھی آج ہو گا۔ 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں