روس ایران سے ایک لاکھ بیرل یومیہ تیل خریدے گا

روس ایران سے ایک لاکھ بیرل یومیہ تیل خریدے گا

ماسکو :ایران اور روس نے تیل کی خریداری کے معاہدے پر دستخط کر دیئے ہیں۔ایران اور روس کے درمیان تیل کی خریداری کے اس معاہدے پر دستخط روس کے شہر سن پیٹرز برگ میں جاری عالمی اقتصادی کانفرنس کے موقع پر کیے گئے۔ اس معاہدے کے تحت ایران روس کو یومیہ ایک لاکھ بیرل خام تیل فراہم کرے گا۔

ہفتہ کو ذرائع ابلاغ کے مطابق ایران کی وزارت پیٹرولیم کے اعلی عہدیدار مسعود زمانی نیا اوروزیر مواصلات و انفارمیشن ٹیکنالوجی محمود واعظی کی قیادت میں جانے والے وفد کے ساتھ سن پیٹرز برگ اقتصادی کانفرنس میں شریک ہیں۔

اس سے قبل ایران کے وزیر پیٹرولیم پیڑن نامدار زنگنے نے کہا تھا کہ معاہدے کے مطابق ایران روس کی جانب سے اعلان کردہ مقامات پر یومیہ ایک لاکھ بیرل خام تیل برآمد کرے گا۔

روس کی لوک آئیل کمپنی اور ایران قومی تیل کمپنی نے تیل و گیس کے شعبوں میں سرمایہ کاری سے متعلق ایک مفاہمی یادداشت پر بھی دستخط کیے ہیں۔اکیسویں تین روزہ عالمی اقتصادی کانفرنس جو کہ روس کے شہر پیٹرز برگ میں ہوئی ہے میں دنیا کے 130 ملکوں کے اعلی عہدیدار اور نمائندہ وفود شریک ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں