سیف قذافی کے منظرعام پر آنے پر لیبیا میں مظاہرے پھوٹ پڑے

سیف قذافی کے منظرعام پر آنے پر لیبیا میں مظاہرے پھوٹ پڑے

طرابلس :لیبیا کے سابق مقتول صدر معمر قذافی کے صاحبزادے سیف الاسلام قذافی کی جیل سے رہائی کے بعد ان کے حامی ان سے منظرعام پر آنے اور سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینے کے لیے مظاہرے کررہے ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گذشتہ روز لیبیا کے جنوبی شہر سبھا میں سیکڑوں افراد نے سیف قذافی کے منظرعام پر آنے کے لیے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

مظاہرین نے ہاتھوں میں سیف قذافی کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں۔ اس کے علاوہ ان کے ہاتھوں میں بینرز اور کتبے تھے جن پرسابق صدر کے صاحبزادے سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ وہ روپوشی کے بجائے عوام الناس میں آئیں اور لوگوں سے بات کریں۔

سوشل میڈیا پر اس مظاہرے کی ایک فوٹیج بھی سامنے آئی ہے جس میں بڑی تعداد میں شہریوں کو سیف قذافی کی تصاویر اور ان کے حق میں نعروں پر مبنی پوسٹر اٹھائے دیکھاگیا ہے۔مظاہرین کیہاتھوں میں سبز پرچم ہیں اور وہ سیف سے عوام الناس میں آنے اور باقاعدہ سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینے کا مطالبہ کررہے ہیں۔
؎

اس موقع پر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ لیبیا اس وقت عسکری گروپوں کے چنگل میں پھنس چکا ہے۔ ہرطرف مافیاوں کی حکومت ہے اور ملک بدترین افراتفری کا شکار ہے۔ایسے میں سیف قذافی کو عوام الناس میں نکل کر ملک کو نفرت، تقسیم اور لاقانونیت سے نکال کر امن و امان کا گہوارہ بنانے اور اسے متحدہ کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں