بلوچستان میں آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری; ڈیرہ بگٹی،کاہان اور پشین میں کالعدم تنظیم کا اہم رکن گرفتار

بلوچستان میں آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری; ڈیرہ بگٹی،کاہان اور پشین میں کالعدم تنظیم کا اہم رکن گرفتار

کوئٹہ: بلوچستان میں آپریشن ردالفسادکامیابی سے جاری ہے،  ایف سی اور حساس ادارے  نے ڈیرہ بگٹی، کاہان اور  پشین میں کارروائیوں کے دوران کالعدم تنظیم کا اہم رکن گرفتار کر لیا اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا جبکہ دہشت گردوں کے ٹھکانے مسمار کردئیے گئے۔


ایف سی ترجمان مطابق، ڈیرہ بگٹی اور کاہان میں سرچ آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم کے 3 کیمپ مسمار کر دیئے گئے جبکہ2 دیسی ساختہ آئی ای ڈیز برآمد  کر کے ناکارہ بنا  دیا   گیا۔

ایک دوسری کارروائی کے دوران پشین کے علاقے حرمزئی سے کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی کا اہم دہشت گرد گرفتارکر لیا گیا۔

ترجمان کے مطابق گرفتار دہشت گرد سنگین نوعیت کے وارداتوں میں ملوث ہیں۔

نیوویب ڈیسک< News Source