آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ، پاکستانی ٹیم کل سے جنوبی افریقہ کے خلاف مہم کا آغاز کرے گی

آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ، پاکستانی ٹیم کل سے جنوبی افریقہ کے خلاف مہم کا آغاز کرے گی

لائسیسٹر :   آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستانی ٹیم اتوار  کو  جنوبی افریقہ کے خلاف میچ سے مہم کا  آغاز  کرے  گی۔


ہفتے کو انگلینڈ میں ویمنز ورلڈ کپ کا آغاز ہو گیا ہے جس میں دنیائے کرکٹ کی آٹھ ٹیمیں عالمی ٹائٹل کے حصول کیلئے اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائی دیں گی، عالمی چیمپئن آسٹریلوی ٹیم ٹائٹل کے دفاع کیلئے کھیلے گی۔

پاکستانی ٹیم مہم کا آغاز جنوبی افریقہ کے خلاف کرے گی، گرین شرٹس ایونٹ میں اپنا دوسرا میچ 27 جون کو انگلینڈ، تیسرا میچ 2 جولائی کو روایتی حریف بھارت، چوتھا میچ 5 جولائی کو آسٹریلیا، پانچواں میچ 8 جولائی کو نیوزی لینڈ، چھٹا میچ 11 جولائی کو ویسٹ انڈیز جبکہ ساتواں اور آخری میچ 15 جولائی کو سری لنکا کے خلاف کھیلے گی۔

نیوویب ڈیسک< News Source