سعودی عرب و متحدہ عرب امارات میں بھی شوال کا چاند نظر آگیا

سعودی عرب و متحدہ عرب امارات میں بھی شوال کا چاند نظر آگیا

جدہ: جاپان اور شمالی کوریا کے بعد سعودی عرب  اور متحدہ عرب امارات میں  بھی شوال کا چاند نظر آگیا ، تاہم  متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب میں بھی کل بروز اتوار کو عیدلفطر منائی جائے گی۔ 


عرب میٖڈیا کے مطابق سرکاری حکام نے شوال کا چاند نظر آنے کی تصدیق کر دی ، چاند دیکھنے کے لئے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں عدالتی کونسل کا اجلاس ہوا جس میں کونسل ممبران کو مختلف ذرائع سے چاند کی شہادتیں موصول ہوئیں جس کے بعد کل ان ممالک میں عید الفطر منائی جائے گی ۔ دوسری جانب انڈونیشیا،ملائیشیا، سنگاپور میں بھی شوال کا چاند نظرآگیا ہے جس کے بعد ان ممالک میں کل عید الفطر منائی جائے گی۔