ورلڈ ہاکی لیگ میں پاکستان کو روایتی حیریف سے دوسری شکست

ورلڈ ہاکی لیگ میں پاکستان کو روایتی حیریف سے دوسری شکست

لندن: ورلڈہاکی لیگ میں پانچویں پوزیشن کے لیے کھیلے گئے میچ میں بھارت نے پاکستان کو باآسانی 6-1 سے شکست دے دی جس کے بعد پاکستان کے ورلڈ کپ 2018 میں براہ راست رسائی کے امکانات کم ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق ورلڈ ہاکی لیگ میں پاکستانی ٹیم کی ناقص کاکردگی کا سلسلہ ختم نہ ہوسکا اور پانچویں پوزیشن کے لیے کھیلے گئے میچ میں بھارتی ٹیم نے پاکستان کے خلاف اہم میچ میں شروع سے ہی شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا، رامدیپ سنگھ اور آکاش دیپ سنگھ نے دو دو گول کیے۔ہرمنپریت اور مندیپ سنگھ نے ایک ایک گول کے ذریعے اپنی ٹیم کی کامیابی کو مزید مضبوط کردیا۔پاکستان کی جانب سے واحد گول اعجازاحمد نے کیا جبکہ دیگر کھلاڑی اسکور کرنے میں ناکام رہے۔ تاہم ایونٹ میں پاکستان کی روایتی حریف کے ہاتھوں یہ دوسری شکست ہے۔
اس کے ساتھ ہی یہ بات قابل غور ہے کہ بھارتی ٹیم اس کامیابی کے باوجود پانچویں پوزیشن کے لیے کینیڈا کی ٹیم کے مدمقابل ہوگی جس نے چین کی ٹیم کو 3-7 سے ہرایا تھا، کینیڈا اور بھارت کے درمیان ہونے والے میچ کی فاتح ٹیم پانچویں پوزیشن حاصل کرپائے گی۔پانچویں پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم ورلڈکپ 2018 کے لیے براہ راست کوالیفائی کرے گی۔