علی بابا کے بانی نے عالمی رہنماؤں کو خبر کر دیا

بیجنگ :مایہ ناز چینی آن لائن کمپنی علی بابا کے بانی جیک ما نے عالمی رہنماؤں کو خبردار کرتے ہوئے ٹیکنالوجی کے بیجا استعمال کو تیسری عالمی جنگ کا اندیشہ قرار دیدیا۔

علی بابا کے بانی نے عالمی رہنماؤں کو خبر کر دیا

بیجنگ :مایہ ناز چینی آن لائن کمپنی علی بابا کے بانی جیک ما نے عالمی رہنماو¿ں کو خبردار کرتے ہوئے ٹیکنالوجی کے بیجا استعمال کو تیسری عالمی جنگ کا اندیشہ قرار دیدیا۔
اپنے ایک انٹرویو میں ایشیا کے امیر ترین شخص جیک ما نے کہا کہ اگر عالمی رہنما تیزی سے آگے نہیں بڑھیں گے تو مشکل پیدا ہو جائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ ٹیکنالوجی میں آنے والے پہلے انقلاب کی وجہ سے پہلی جنگ عظیم رونما ہوئی، دوسرے انقلاب کی وجہ سے دوسری جنگ عظیم ہوئی اور اب ٹیکنالوجی میں آنے والے تیسرے انقلاب کی وجہ سے تیسری جنگ عظیم ہوگی۔جیک ما نے کہا کہ عقلمندی اسی میں ہوتی ہے کہ کسی چیز کے کام بند کرنے سے پہلے ہی اس کی مرمت کرلی جائے۔
جیک ما کا خیال ہے کہ مصنوعی ذہانت انسانوں کے مسائل کو کم کرنے اور ان کے کام کرنے کے وقت کو کم کرسکتی ہے، آئندہ 30 برسوں میں انسان دن میں صرف 4 گھنٹے اور ہفتے میں 4 دن کام کریں گے۔ جیک ما نے بتایا کہ ان کے دادا کھیتوں میں 16 گھنٹے کام کرتے تھے اور سمجھتے تھے کہ وہ بہت مصروف رہتے ہیں، وہ خود ہفتے میں پانچ دن اور دن میں 8 گھنٹے کام کرتے ہیں اور خود کو بہت مصروف سمجھتے ہیں۔جیک ما کا کہنا ہے کہ وہ انسانوں کی طرح کی مشینیں پسند نہیں کرتے۔ ان کے خیال میں مشینوں سے صرف وہ کام لینے چاہیں جو انسان نہیں کرسکتے۔