آئی سی سی نے نئے کرکٹ قوانین متعارف کروا دیے

دبئی: آئی سی سی نے بین الاقوامی کرکٹ میں نئے قوانین کی منظوری دے دی ہے جس کے مطابق اب امپائرز جھگڑنے والے کھلاڑیوں کو میدان سے باہر بھیج سکیں گے جبکہ امپائر کے فیصلے پر ایل بی ڈبلیو ریویو ضائع نہیں ہو گا۔

آئی سی سی نے نئے کرکٹ قوانین متعارف کروا دیے

لندن: آئی سی سی نے بین الاقوامی کرکٹ میں نئے قوانین کی منظوری دے دی ہے جس کے مطابق اب امپائرز جھگڑنے والے کھلاڑیوں کو میدان سے باہر بھیج سکیں گے جبکہ امپائر کے فیصلے پر ایل بی ڈبلیو ریویو ضائع نہیں ہو گا۔
آئی سی سی کی ورلڈ گورننگ باڈی کا سالانہ جنرل اجلاس انگلینڈ کے شہر لندن میں ہوا جہاں متعارف کرائے گئے نئے قوانین کی باقاعدہ منظوری دے دی گئی۔ نئے قوانین میں ٹی ٹوئنٹی میچوں میں بھی ڈی آر ایس کے نفاذ کی منظوری دے دی گئی ہے جبکہ امپائرز کو یہ اختیار مل گیا ہے کہ وہ دوران میچ جھگڑنےوالے کھلاڑیوں کو میدان بدر کر سکیں گے تاہم دیگر واقعات پر موجودہ قوانین کے تحت ہی سزا دی جائے گی۔ٹیموں کے حق میں نئے قوانین میں جگہ رکھی گئی ہے جس کے تحت ایمپائر کی کال پر ایل بی ڈبلیو ریویو ضائع نہیں ہو گا۔
ٹی ٹوئنٹی سمیت تمام بین الاقوامی میچوں میں ڈی آر ایس کے نفاذ کی بھی منظوری دی گئی ہے جس کے بعد اب ٹیسٹ کرکٹ میں 80 اوورز کے بعد نئے ریویو ملنا بند ہو جائیں گے۔آئی سی سی نے بلا اور گیند کے توازن کو برقرار رکھنے کے لیے بلے کے سائز کی حد مقرر کرنے کا بھی فیصلہ کر لیا ہے۔کرکٹ کے ترمیم شدہ قوانین میں رن آو¿ٹ کاقانون بھی شامل ہے اور اب بلے باز کی جانب سے ایک بار کریز کے پار بلا رکھنے یا جسم کا کوئی بھی حصہ پہنچنے کے بعد رن مکمل تصور کیا جائے گا۔