سعودی عرب میں خواتین کی ڈرائیونگ پر عائد پابندی ختم

سعودی عرب میں خواتین کی ڈرائیونگ پر عائد پابندی ختم
کیپشن: Getty image

ریاض: سعودی عرب میں خواتین کے ڈرائیونگ کرنے پر پابندی کا خاتمہ ہوگیا اورشہزادہ الولید بن طلال کی صاحبزادی ریم نے انہیں گاڑی میں بٹھا کر سیر کروائی جبکہ الولید بن طلال نے گاڑی

چلانے کی ویڈیو جاری کر دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان مسلم لیگ ن نے قومی اسمبلی کیلئے اپنے امیدواروں کی فہرست جاری کر دی
عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب میں آج سے خواتین خود گاڑی چلائیں گی، مملکت میں خواتین کے گاڑی چلانے پر 28 سال پہلے پابندی لگی تھی، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے ستمبر دوہزار سترہ میں خواتین کے گاڑی چلانے پر پابندی ہٹانے کا اعلان کیا تھا جس پر آج سے عملدر آمد شروع ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں:صرف پارٹی چیئرمین شپ سے استعفیٰ دیا لیکن سیاست نہیں چھوڑی: پرویز مشرف
شہزادہ الولید بن طلال نے رات بارہ بجے جیسے ہی گھڑیوں نے 24 جون کے لمحات آنے کی خبر دی، اپنی صاحبزادی ریم کے برابر والی سیٹ پر بیٹھ کر ویڈیو بنائی، انہوں نے گاڑی کی پچھلی سیٹ پر بیٹھی اپنی پوتیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب اکیسویں صدی میں داخل ہو گیا ہے۔

648c80e5c2161c87abe25084ad93bf46

43f9434ec35ceea24bf3e0dd3244dc60 d27232cf49d75f52adc01cb0594659bb

سعودی عرب کے ارب پتی شہزادے الولید بن طلال کا سعودی خواتین کی ڈرائیونگ پرعائد پابندی کے خاتمے پر کہنا ہے ”یہ ایک عظیم کامیابی ہے“انہوں نے مزید کہا ان کی بیٹی ریم طلال نے بھی اپنی بچیوں کو پچھلی سیٹ پر بٹھاکر گاڑی چلائی۔ جب کہ اس دوران وہ خود بھی گاڑی میں موجود تھے انہوں نے کہا اب خواتین کو ان کی آزادی مل گئی ہے۔ گاڑی چلانے پر انہوں نے اپنی بیٹی کی تالیاں بجاکر شاندار انداز میں حوصلہ افزائی کی۔ یاد رہے ریم طلال پہلی سعودی شہزادی ہیں جنہوں نے کارچلائی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں