الیکشن کے آخری 10 دن سائیکل پر مہم چلاﺅں گا:شیخ رشید

الیکشن کے آخری 10 دن سائیکل پر مہم چلاﺅں گا:شیخ رشید
کیپشن: سکرین شاٹ

راولپنڈی:عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمدنے موٹر سائیکل پر انتخابی مہم کاآغاز کردیا ہے اور کہا ہے کہ الیکشن کے آخری 10 دن سائیکل پر مہم چلاﺅں گا۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان مسلم لیگ ن نے قومی اسمبلی کیلئے اپنے امیدواروں کی فہرست جاری کر دی

تفصیلات کے مطابقسربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کی جانب سے صبح سویرے ہی انتخابی مہم کا آغازکر دیا گیا، شیخ رشید نے این اے 60 اور 62 میں موٹر سائیکل پر انتخابی مہم کا آغاز کردیاہے۔

یہ بھی پڑھیں:صرف پارٹی چیئرمین شپ سے استعفیٰ دیا لیکن سیاست نہیں چھوڑی: پرویز مشرف
شیخ رشید نے کہا کہ این اے 60 اور 62 کا دورہ الیکشن مہم کا حصہ ہے ،قلم دوات اور بلاالیکشن میں کامیاب ہو گا، انہوں نے کہا کہ الیکشن کے آخری 10 دن سائیکل پرمہم چلاﺅں گا،جلدسائیکل پر آنےوالاہوں،اس سے وزن بھی کم ہوجائےگا۔

یہ بھی پڑھیں:نواز شریف کا کلثوم نواز کی طبیعت بہتر ہونے تک پاکستان نہ جانے کا اشارہ
انہوں نے کہا کہ ہمارے خلاف قبضہ اور ڈرگ ڈیلر گروپ ہے،ہم عدالت سے صادق اورامین قرار پائے جبکہ ایفی ڈرین کیس کا فیصلہ ہونا ہے، شیخ رشید نے کہا کہ حالات جیسے بھی ہوں الیکشن کی طرف بڑھناچاہئے،کوئی بھی شخص پنڈی والوں کو پیسے سے نہیں خرید سکتا،انہوں نے کہا کہ آمروں کیخلاف بھی پہلے ہم نکلے ،نوازشریف کو عوامی مسلم لیگ نے گھر بھیجا،چودھری نثار تمام آزاد امیدواروں کا لیڈر ہو گا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں