الیکشن کی آمد آمد،مختلف سیاسی جماعتیں آج سے انتخابی مہم کا آغاز کریں گی

الیکشن کی آمد آمد،مختلف سیاسی جماعتیں آج سے انتخابی مہم کا آغاز کریں گی
کیپشن: فائل فوٹو

میانوالی :الیکشن کی آمد آمد ہے اورمختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے انتخابی مہم کے سلسلے میں آج مختلف شہروں میں جلسوں کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان مسلم لیگ ن نے قومی اسمبلی کیلئے اپنے امیدواروں کی فہرست جاری کر دی

تحریک انصاف کی جانب سے انتخابی مہم کا آغاز میانوالی میں جلسے سے کیا جائے گا جہاں چیئرمین عمران خان سمیت دیگر پارٹی قائدین کارکنان سے خطاب کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:صرف پارٹی چیئرمین شپ سے استعفیٰ دیا لیکن سیاست نہیں چھوڑی: پرویز مشرف
عمران خان کی جانب سے ایک ویڈیو پیغام بھی جاری کیا گیا ہے جس میں انہوں نے اپنے انتخابی مہم کا آغاز میانوالی سے کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ اگر میانوالی کے عوام انہیں 2002 کے انتخابات میں کامیاب نہ کراتے تو وہ آج سیاست میں نہ ہوتے۔

یہ بھی پڑھیں:مسلم لیگ ن نے چودھری نثار کے مقابلے میں امیدوار نہ لانے کا فیصلہ کر لیا

دینی جماعتوں کے اتحاد متحدہ مجلس عمل کی جانب سے پشاور کے رنگ روڈ پر جلسے کا انعقاد کیا جارہا ہے جس سے مولانا فضل الرحمان، سراج الحق اور دیگر مرکزی قائدین خطاب کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:نواز شریف کا کلثوم نواز کی طبیعت بہتر ہونے تک پاکستان نہ جانے کا اشارہ

عوامی نیشنل پارٹی آج بڈھ بیر میں سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرے گی۔دوسری جانب مسلم لیگ (ن) 25 جون سے کراچی سے انتخابی مہم شروع کرے گی جس کے لیے پارٹی کے صدر شہباز شریف دو روزہ دورے پر کراچی جائیں گے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں