پاکستان کو گرے لسٹ میں ڈالنے یا نہ ڈالنے کے فیصلے سے متعلق اجلاس آج ہوگا

پاکستان کو گرے لسٹ میں ڈالنے یا نہ ڈالنے کے فیصلے سے متعلق اجلاس آج ہوگا
کیپشن: فائل فوٹو

پیرس:فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف)کا اجلاس آج سے ہوگا جس میں پاکستان کو گرے لسٹ میں ڈالنے یا نہ ڈالنے کے فیصلے سے متعلق اجلاس کے اختتام پر آگاہ کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان مسلم لیگ ن نے قومی اسمبلی کیلئے اپنے امیدواروں کی فہرست جاری کر دی

تفصیلات کے مطابق پیرس میں اجلاس پاکستانی وقت کے مطابق شام4بجے شروع ہوگا جبکہ پاکستان کی جانب سے 25اپریل کو جمع کرائی گئی رپورٹ پر بحث کل ہو گی ۔

یہ بھی پڑھیں:صرف پارٹی چیئرمین شپ سے استعفیٰ دیا لیکن سیاست نہیں چھوڑی: پرویز مشرف

اگر پاکستان کو گرے لسٹ میں ڈالا گیا تو ایف اے ٹی ایف کی جانب سے آئندہ کا لائحہ عمل دیا جائے گا،ایکشن پلان کے تحت پاکستان کو مزید پابندیوں سے بچنے کے لئے ایکشن پلان پر من و عن عمل کرنا ہوگا اوراس ایکشن پلان پر ایف اے ٹی ایف اکتوبر میں ہونے والے اجلاس پر کارکردگی کا جائزہ لے گا۔

یہ بھی پڑھیں:نواز شریف کا کلثوم نواز کی طبیعت بہتر ہونے تک پاکستان نہ جانے کا اشارہ

اجلاس میں بحرین اور سعودی عرب کی جانب سے منی لانڈرنگ روکنے کے اقدامات پر بحث کی جائیگی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں