ترکی میں عام انتخابات کیلئے ووٹنگ کا عمل جاری

ترکی میں عام انتخابات کیلئے ووٹنگ کا عمل جاری
کیپشن: Image by Al Bawaba

انقرہ:ترکی میں پارلیمانی اور صدارتی انتخابات آج ہو رہے ہیں جس کے لیے ووٹنگ کا عمل جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان مسلم لیگ ن نے قومی اسمبلی کیلئے اپنے امیدواروں کی فہرست جاری کر دی

ترک میڈیا رپورٹس کے مطابق ترکی کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ صدارتی اور پارلیمانی انتخابات ایک ساتھ ہورہے ہیں اور صدارتی انتخاب کے لیے رجب طیب اردوان سمیت 6 امیدوار میدان میں ہیں جبکہ طیب اردوان کی پوزیشن مستحکم ہے۔

یہ بھی پڑھیں:صرف پارٹی چیئرمین شپ سے استعفیٰ دیا لیکن سیاست نہیں چھوڑی: پرویز مشرف

ترکی کے مقامی وقت کے مطابق پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوئی جو شام 5 بجے تک بلاتعطل جاری رہے گی اور اس دوران مجموعی طور پر تقریباً 6 کروڑ رجسٹرڈ ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔سابق صدر رجب طیب اردوان اور محرم انجے میں مقابلہ متوقع ہے۔ ترکی میں طیب اردووان کی جیت صدارتی نظام کی راہ ہموار کرے گی اورمحرم انجے کی جیت پارلیمانی نظام کی واپسی کا پیش خیمہ ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:مسلم لیگ ن نے چودھری نثار کے مقابلے میں امیدوار نہ لانے کا فیصلہ کر لیا
خیال رہے کہ صدارتی انتخاب دو مرحلوں میں ہو گا، پہلا مرحلہ آج ہے، اگر کوئی بھی امیدوار 51فیصد ووٹ حاصل نہ کر سکا تو دوسرا مرحلہ 8جولائی کو ہوگا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں