ایک سوال کا جواب دے دو بجلی کس شاپر میں ڈال کررکھی ہے؟بابر اعوان

ایک سوال کا جواب دے دو بجلی کس شاپر میں ڈال کررکھی ہے؟بابر اعوان
کیپشن: سکرین شاٹ

فیصل آباد:پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان ن لیگ سے کہا ہے کہ ایک سوال کا جواب دے دو بجلی کس شاپر میں ڈال کررکھی ہے،اگرشیر ہو تو انگریزوں کے چرنوں سے باہر نکلو،نگران سیٹ اپ نگرانی کے لئے آیا ہے حکمرانی کیلئے نہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان مسلم لیگ ن نے قومی اسمبلی کیلئے اپنے امیدواروں کی فہرست جاری کر دی

ذرائع کے مطابق فیصل آباد میں پی ٹی آئی کے رہنما نے راجہ ریاض کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 70سال میں پاکستان پہلی دفعہ تاریخ لکھنے جارہا ہے،الیکشن میں تعلیم یافتہ ووٹرفیصلہ کریں گے۔بابر اعوان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں پہلی مرتبہ بہت پیسہ آیا،پیسہ کہاں گیا کچھ پتہ نہیں،بکسی نے مینڈیٹ سے غفلت برتی تو آرٹیکل 6 کا مقدمہ درج کرائیں گے،مریم نوازکا اسلام آباد میں بند ہونے والا میڈیا سیل لاہور میں کھل گیا۔

یہ بھی پڑھیں:صرف پارٹی چیئرمین شپ سے استعفیٰ دیا لیکن سیاست نہیں چھوڑی: پرویز مشرف

رہنماتحریک انصاف نے کہا کہ قوم کی لوٹی ہوئی دولت واپس لانا چاہتے ہیں،منصوبوںکی تحقیقات کا وقت آگیاہے،پنجاب میں سریے کا جنگل بن گیا ہے ،چور کی جگہ چوکیدار کو ووٹ دو۔بابراعوان نے مزید کہا کہ نواز شریف کاسمدھی مفرور ہے، نواز شریف کے سمدھی نے پاکستانی عوام پر پٹرول کابوجھ ڈالا جو سپریم کورٹ نے پکڑا،ان کے کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو35،35 پلاٹوں کے مالک بن گئے۔

یہ بھی پڑھیں:مسلم لیگ ن نے چودھری نثار کے مقابلے میں امیدوار نہ لانے کا فیصلہ کر لیا

بابر اعوان نے سوال کیا کہ فیصل آباد میںلومز کیا چلادیں، لوڈ شیڈنگ ختم کردی ؟سا بق حکمرانوں نے عالمی سطح پر ملک کو تنہاکردیا۔پاکستان کو گرے لسٹ میں ڈالنے کی تیاریاں کی جاری ہے ،جس دن یہ پروٹوکول کے بغیر نکلیں گےاس دن انہیں پتاچلے گااستقبال کیاہوتاہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں