چیف جسٹس نے لاپتہ افراد کیلئے خصوصی سیل قائم کرنے کا حکم دے دیا

چیف جسٹس نے لاپتہ افراد کیلئے خصوصی سیل قائم کرنے کا حکم دے دیا
کیپشن: فائل فوٹو

کراچی:چیف جسٹس نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو لاپتہ افراد کے لئے خصوصی سیل قائم کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان مسلم لیگ ن نے قومی اسمبلی کیلئے اپنے امیدواروں کی فہرست جاری کر دی

ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں لاپتہ افراد کیس کی سماعت ہوئی اور اس موقع پر کمرہ عدالت میں جذباتی مناظر دیکھنے کو ملے ، لاپتہ افراد کے اہل خانہ نے شکایات کے انبار لگا دیئے جبکہ اہل خانہ کے رویئے پر چیف جسٹس برہم ہو گئے اور نشست سے اٹھ کر چلے گئے۔

یہ بھی پڑھیں:صرف پارٹی چیئرمین شپ سے استعفیٰ دیا لیکن سیاست نہیں چھوڑی: پرویز مشرف

تھوڑی دیر وقفہ کے بعد چیف جسٹس دوبارہ کمرہ عدالت میں آئے اور کہا کہ آپ لوگوں نے عدالت کا تقدس پامال کیا، میرا کہنا بھی آپ لوگ نہیں مانے اور شور شرابا کرتے رہے،میں رات دو بجے آپ لوگوں کے لئے نکلا مگر آپ لوگوں نے توہین عدالت کی ۔ جس کے بعد چیف جسٹس نے تمام درخواستوں پر کارروائی کا حکم دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں:مسلم لیگ ن نے چودھری نثار کے مقابلے میں امیدوار نہ لانے کا فیصلہ کر لیا

قبل ازیں لاپتہ افراد کے اہل خانہ حساس اداروں کے نمائندوں کو مخاطب کرکے الزامات لگاتے رہے اورپچاس سے زائد لاپتا افراد کے اہل خانہ کمرہ عدالت میں آہ و بکا کرتے رہے اور کہا کہ ہمارے پیاروں کو طویل عرصہ سے غائب کردیا گیا لاشیں بھی نہیں مل رہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں