شاہ محمود قریشی بھی کروڑوں روپے کے اثاثوں کے مالک نکلے

شاہ محمود قریشی بھی کروڑوں روپے کے اثاثوں کے مالک نکلے
کیپشن: فائل فوٹو

ملتان:پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی بھی کروڑوں روپے کے اثاثوں کے مالک نکلے اور انہوں نے دستاویزات میں شاہ محمود قریشی اثاثوں کی مالیت 28 کروڑ 36 لاکھ 67 ہزار روپے ظاہر کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان مسلم لیگ ن نے قومی اسمبلی کیلئے اپنے امیدواروں کی فہرست جاری کر دی

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی جانب سے کاغذات نامزدگی فارم میں ظاہر کردہ اثاثوں کی تفصیلات سامنے آگئیں۔دستاویزات میں شاہ محمود قریشی نے اثاثوں کی مالیت 28 کروڑ 36 لاکھ 67 ہزار روپے ظاہر کی جب کہ ان کے لندن کے بینک اکاؤنٹ میں 88 ہزار پاؤنڈز ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:صرف پارٹی چیئرمین شپ سے استعفیٰ دیا لیکن سیاست نہیں چھوڑی: پرویز مشرف

شاہ محمود قریشی نے ملتان میں 2 گھر، لاہور میں ایک گھر اور اسلام آباد میں ایک فلیٹ ظاہر کیا جب کہ انہوں نے بہاولپور میں بھی 2 پلاٹوں کی ملکیت ظاہر کی ہے۔ شاہ محمود قریشی نے لاہور میں ساڑھے 6 مرلہ کا پلاٹ اہلیہ کو تحفے میں دیا اور بہاولپور میں بھی انہوں نے 52 لاکھ کے 2 پلاٹ بیوی کو تحفے میں دیے ہیں۔

یہ بھی  پڑھیں:مسلم لیگ ن نے چودھری نثار کے مقابلے میں امیدوار نہ لانے کا فیصلہ کر لیا

دستاویزات کے مطابق شاہ محمود قریشی نے اہلیہ کے فارن اکاؤنٹ میں 26 ہزار 512 پاؤنڈز ظاہر کیے ہیں۔ شاہ محمود قریشی ڈی ایچ اے بہاولپور میں دو پلاٹوں کے بھی مالک ہیںشاہ محمود قریشی کے پاس ایک کروڑ سے زائد مالیت کی چار گاڑیاں ہیں جبکہ 70 لاکھ روپے مالیت کے زیورات ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں