ن لیگ چوہدری نثار کے مقابلے پر اپنے امیدوار سامنے لے آئی

ن لیگ چوہدری نثار کے مقابلے پر اپنے امیدوار سامنے لے آئی

فوٹو: فائل

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) نے سابق وزیر داخلہ اور اپنے پارٹی کے سینئر رہنما چوہدری نثار کے مقابلے میں قومی اسمبلی کی 2 اور صوبائی اسمبلی کی بھی 2 نشستوں پر اپنے امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ جاری کردیے۔

مسلم لیگ (ن) نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 59 اور پی پی 10 کے لیے راجہ قمرالاسلام کو ٹکٹ جاری کر دیا جب کہ ممتاز خان کو این اے 63 کے لیے ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔ (ن) لیگ کی جانب سے پی پی 13 سے چوہدری سرفراز افضل، پی پی 19 سے ذیشان صدیق بٹ کو ٹکٹ جاری کیا گیا۔مسلم لیگ (ن) نے پی پی 20 سے راجا سرفراز اصغر اور پی پی 12 کے لیے فیصل قیوم ملک کو پارٹی ٹکٹ دیا ہے۔

اس سے قبل اطلاعات تھیں کہ مسلم لیگ (ن) چوہدری نثار کے مقابلے میں اپنے امیدوار کھڑے نہیں کرے گی۔یاد رہے کہ چوہدری نثار علی خان قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 59، این اے 63 اور صوبائی اسمبلی کی نشست پی پی 10 اور پی پی 12 سے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔