ڈاکٹر والدہ کی طبیعت سے متعلق واضح جواب نہیں دیتے، مریم نواز

ڈاکٹر والدہ کی طبیعت سے متعلق واضح جواب نہیں دیتے، مریم نواز
کیپشن: فوٹو: فائل

لندن: مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنما اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ جب ہم ڈاکٹر سے والدہ کی طبیعت کا پوچھتے ہیں تو وہ واضح جواب نہیں دیتے۔

لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ وینٹی لیشن کم کرنے پر والدہ ردعمل ظاہر کرتی ہیں لیکن پھر کچھ نہ کچھ ایسا ہوجاتاہے کہ وینٹی لیشن کا لیول بڑھانا پڑتا ہے۔ایک دو مرتبہ ایسا ہوا ہے کہ میں نے آواز دی اوروالدہ نے حرکت کی ،ان کے حرکت کرنے پر ہمیں احساس ہوا کہ وہ سن رہی ہیں لیکن ابھی والدہ ہوش میں نہیں ہیں۔

صحافی نے مریم نواز سے سوال کیا کہ بیگم کلثوم نواز کی طبیعت میں بہتری کب تک آجائے گی؟جس پر مریم نواز کا جواب دینا تھا کہ جب ہم ڈاکٹر سے والدہ کی طبیعت کا پوچھتے ہیں تو وہ واضح جواب نہیں دیتے۔