نوازشریف سے کس بات پراختلاف ہے جلد قوم کے سامنے سچ لاؤں گا، چوہدری نثار

 نوازشریف سے کس بات پراختلاف ہے جلد قوم کے سامنے سچ لاؤں گا، چوہدری نثار

فوٹو: فائل

ٹیکسلا : سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ کبھی ن لیگ یا پی ٹی آئی کی طرف نہیں دیکھا، سراٹھا کرسیاست کی ہے، نوازشریف سے کس بات پراختلاف ہے جلد قوم کے سامنے سچ لاوں گا، زندگی میں کبھی ڈیل نہیں کی، جلد بتاؤں گا آزاد الیکشن کیوں لڑ رہا ہوں۔

اپنے انتخابی حلقے کے علاقے دھمیال میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری نثار احمد نے کہا کہ آج میرا ان سے مقابلہ ہے جومشرف کے ساتھ رہے ہیں۔میرے ہاتھ میں اقتدار آیاتو میں نے پٹرول پمپ نہیں لگایا، کوئی فیکٹری نہیں لگائی۔ میرے پاس جوبھی آیا اپنے علاقے پرلٹایا ہے۔ 58 کروڑروپے چند یونین کونسلوں میں پکی سڑکیں بنانے کیلئے جاری کیے۔ حلقےکےعوام کوکبھی میرے نام سے شرمندگی نہیں ہوگی۔ میرے حلقے میں نوازشریف اور شہبازشریف سے زیادہ کام ہوا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے نظرآرہا ہے میرے مخالفین سیاسی لنڈے بازاروالی ٹیم ہے۔

انہوں نے کہاکہ کراچی آپریشن میں نے شروع کیا تھا۔2013ءمیں روز 7 سے 8 دھماکے ہوتے تھے۔ اسلام کی سربلندی کا بیڑا ہر مقام پر اٹھایا۔ انہوں نے کہاکہ جنہوں نے کسی کوفائدہ نہیں پہنچایا وہ عمران خان کوکیا فائدہ پہنچائیں گے؟ ایک امیدوار عمران خان کی ٹکٹیں لیکر بڑی بڑی باتیں کررہا ہے۔ یہ جوٹیکسلا سے آیا ہے یہ وزیربھی رہ چکا ہے۔اس سے پوچھو اس نے پانی کیلئے کیا کیا؟ انہوں نے کہا کہ کوئی ٹکٹ کے ساتھ آئے یا بغیرٹکٹ یہاں کی عوام رد کرکے بھیجے گی۔ایک اعلان کیا اور مخلوق اکٹھی ہوگئی، الیکشن سے پہلے ہی فیصلہ ہوگیا ہے۔ میرے حلقے کی عوام نے مجھے حوصلہ دیا اور میرا سربلند کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بہت سروے رپورٹس آتی ہیں ایک رپورٹ اس علاقے دھمیال سے بھی آئی ہے۔عوام میرے اور اپنے مخالفین کا بوریا بسترگول کرنے والے ہیں۔

چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ میں ن لیگ یا تحریک انصاف کی طرف نہیں دیکھتا ہوں۔ میں نے پوری زندگی سراٹھا کرسیاست کی ہے۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف سے کس بات پراختلاف ہے سچ سامنے آنا چاہیے۔ جلد قوم کوسچ بتاو¿ں گا۔ میری پارٹی مجھے روکتی رہی میں نہیں ر±کا۔ میں نے زندگی میں کبھی ڈیل نہیں کی۔ جلد بتاو¿ں گا کہ میں آزاد الیکشن میں کیوں کھڑا ہوں۔