لفظ سلیکٹڈ پر ایوان میں پابندی پر ارکان سے مشاورت کرینگے، آصف زرداری

لفظ سلیکٹڈ پر ایوان میں پابندی پر ارکان سے مشاورت کرینگے، آصف زرداری
کیپشن: گزشتہ روز قومی اسمبلی کے اجلاس میں ڈپٹی سپیکر نے وزیر اعظم کو سلیکٹڈ کہنے پر پابندی لگائی تھی۔۔۔۔۔۔۔فوٹو/ اسکرین گریب

اسلام آباد: آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ لفظ سلیکٹڈ پر ایوان میں پابندی پر ارکان سے مشاورت کریں گے اور لفظ سلیکٹڈ پر بات کریں گے کہ یہ پابندی لگا سکتے ہیں یا نہیں۔

خیال رہے گزشتہ روز قومی اسمبلی کے اجلاس میں ڈپٹی سپیکر نے وزیر اعظم کو سلیکٹڈ کہنے پر پابندی لگا دی۔ ڈپٹی سپیکر قاسم سوری نے رولنگ دی کہ جو بھی اس ہاؤس کا ممبر ہے وہ ووٹ لے کر آیا اور آئندہ کوئی بھی یہ لفظ ایوان میں استعمال نہ کرے۔

قبل ازیں قومی اسمبلی میں بجٹ پر بحث کے دوران وفاقی وزیر پانی و بجلی عمر ایوب نے وزیر اعظم عمران خان کو سلیکٹڈ وزیر اعظم کہنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا قومی اسمبلی کے ضوابط کار کے مطابق منتخب وزیر اعظم کو سلیکٹڈ کہہ کر ایوان کا استحقاق مجروح کیا جا رہا ہے۔ اس سے ہمارا استحقاق مجروح ہوا ہے۔ عمر ایوب نے کہا کہ آئندہ ایسے الفاظ کے استعمال پر ہم تحریک استحقاق لے کر آئیں گے۔