ن لیگ میں ایک شہباز اور دوسری نواز لیگ ہے، شیخ رشید

ن لیگ میں ایک شہباز اور دوسری نواز لیگ ہے، شیخ رشید
کیپشن: وزیراعظم سر سید ایکسپریس کا 3 جولائی کو افتتاح کریں گے، شیخ رشید۔۔۔۔۔۔۔فوٹو/ آفیشل فیس بُک پیج

اسلام آباد: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ میں ایک شہباز لیگ دوسری نواز لیگ ہے اور 126 دن بیٹھنا ان کے بس کی بات نہیں۔ خورشید نے کہا اے پی سی میں مولانا کو سمجھائیں گے اور منتخب شخص کو سلیکٹڈ کہنا نا انصافی ہے۔

وفاقی وزیر ریلوے نے کہا حکومت نے اداروں کو بہتر بنانے کا تہیہ کیا ہوا ہے اور 3 سے 4 ارب کا خسارہ کم کرنے کی کوشش کی ہے۔ تیل کی قیمت بڑھنے سے کرایوں میں اضافہ کیا گیا اور 17 لاکھ لیٹر تیل بچایا اور 34 ٹرینیں بھی چلائی ہیں۔

انہوں نے کہا وزیراعظم س رسید ایکسپریس کا 3 جولائی کو افتتاح کریں گے اور ایم ایل ون شروع ہونے تک ڈی ریلنگ کے خدشات رہیں گے۔ سکھر روہڑی ٹریک کی حالت بہت خراب ہے اور نئی چلائی جانیوالی 10 ٹرینیں منافع میں جا رہی ہیں۔ شیخ رشید نے دعویٰ کیا کہ ن لیگ میں ایک شہباز لیگ دوسری نواز لیگ ہے جبکہ شہباز شریف اور میری مدر پارٹی ایک ہی ہے اور ہم نے کبھی پارٹی نہیں بدلی۔