سکھر ریلوے حادثہ، ذمہ داری ٹرین ڈرائیور پر عائد ہوتی ہے, ریلوے حکام

 سکھر ریلوے حادثہ، ذمہ داری ٹرین ڈرائیور پر عائد ہوتی ہے, ریلوے حکام
کیپشن: Image Source: Rajab KHasheli Twitter Account

لاہور : سکھر ریلوے حادثے پر ریلوے حکام نے کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ حادثے کی بظاہر ذمے داری ٹرین ڈرائیور پر عائد ہوتی ہے، تاہم انکوائری ابھی مکمل نہیں ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق ، ریلوے حکام نے سکھر حادثے پر بنائی گئی کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ حادثے کی بظاہر ذمے داری ٹرین ڈرائیور پر عائد ہوتی ہے، ڈرائیورنے سگنلز کو نظرانداز کرتے ہوئے رفتارکم نہیں کی، اسٹیشن پر رفتار15 کلومیٹرفی گھنٹہ ہونی چاہیے لیکن ڈرائیورٹرین50 کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتارسے چلا رہا تھا۔

حکام کے مطابق ، کراچی اور حیدرآباد کے درمیان خودکارسگنلنگ سسٹم لگا ہوا ہے ۔جناح ایکسپریس کے ڈرائیورنے سگنل کونظرانداز کیا جو حادثے کا باعث بنا وہ خراب سگنلزسے پہلے رپیٹرسگنل کا اشارہ دے رہا تھا۔