لاہور ، مری ، فیصل آباد سمیت مختلف شہروں میں موسلا دھار بارش ، موسم خوشگوار ہو گیا

لاہور ، مری ، فیصل آباد سمیت مختلف شہروں میں موسلا دھار بارش ، موسم خوشگوار ہو گیا
کیپشن: image by facebook

لاہور /فیصل آباد : لاہور ، فیصل آباد سمیت مختلف شہروں میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا ، درجہ حرارت میں نمایاں کمی سے شہریوں کے مرجھائے چہرے خوشی سے کھل اٹھے ہیں .

بارش کا سلسلہ اتوار کی رات سے شروع ہوا اور پیر کی صبح تک وقفے وقفے سے جاری رہا ، محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور ، مری ، فیصل آباد ، اوکاڑہ ، اور آزاد کشمیر میں بھی بارش ہوئی جس سے شہریوں کی بڑی تعداد نے تفریحی مقامات کا رخ کر لیا ، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بارش کے ساتھ شدید آندھی بھی آئی .

اوکاڑہ اور قصور میں بھی موسلا دھار بارش کی اطلاع ہے ۔محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید بارش کی پیشگوئی کر دی ، شمالی وزیرستان اور دیر میں بارشوں سے ندی ، نالوں میں طغیانی آ گئی ۔