میگامنی کرپشن مقدمات کومنطقی انجام تک پہنچانا اولین ترجیح ہے، چیئرمین نیب

میگامنی کرپشن مقدمات کومنطقی انجام تک پہنچانا اولین ترجیح ہے، چیئرمین نیب
کیپشن: Image Source: seocreater Twitter Account

اسلام آباد:چیئرمین نیب جاویداقبال کی زیرصدارت نیب کی ماہانہ کارکردگی کی جائزہ رپورٹ کا اجلاس ہوا جس میں میگامنی کرپشن مقدمات کومنطقی انجام تک پہنچانے کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا، چیئرمین نیب نے کہا کہ مہنگا منی کرپشن کیسزنیب کی اولین ترجیح ہیں۔

چیئرمین نیب نے کہا کہ بدعنوانی تمام برائیوں کی جڑہے بدعنوانی کے خاتمے کےلیے نیب پرعزم ہے۔ ملک بھرمیں60پریونشن کمیٹیاں قائم کیں۔ کمیٹیاں عوامی مسائل کے حل کےلیے کامیابی سے کام کر رہی ہیں۔

چیئرمین کا کہناتھا کہ نیب کی کوششوں سے سرکاری اداروں کے ون ونڈوآپریشن میں نمایاں بہتری آئی۔ نوجوانوں کی آگاہی کےلیے50ہزارسے زائد کردارسازی کی انجمنیں قائم کیں۔

چیئرمین نیب نے مزید کہا کہ مضاربہ اسکینڈل،رقوم کی واپسی کےلیے تمام وسائل استعمال کررہے ہیں۔