بلاول بھٹو نے پارلیمنٹ میں وفاقی وزر اءکے غیرسنجیدہ رویئے پرقوم سے معافی مانگ لی

 بلاول بھٹو نے پارلیمنٹ میں وفاقی وزر اءکے غیرسنجیدہ رویئے پرقوم سے معافی مانگ لی
کیپشن: Image Source: BilawalBhuttoZardari Twitter Account

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی وزر اءکے غیرسنجیدہ رویئے پرقوم سے پارلیمنٹ کی طرف سے معافی مانگتاہوں۔کچھ وزراءکونہیں معلوم کہ ہم پارلیمنٹ کاتقدس جانتے ہیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ ہمیں آمروں کی وجہ سے مشکلات کاسامناکرناپڑتاہے۔حکومت نے اس ایوان کویرغمال بنایاہواہے، پارلیمنٹ میں قوم کی تقدیراورمعاشی فیصلے ہوتے ہیں، ہم ایوان میں قوم کے منتخب نمائندے ہیں۔ نئے پاکستان میں کسی کو آزادی حاصل نہیں ،نہ عوام آزادہیں،نہ صحافت اور نہ ہی سیاست آزاد ہے۔

بلاول بھٹو نے آصف زرداری کے پر وڈکشن آرڈرجاری کرنے پراسپیکرکا شکریہ ادا کیا  اور کہا کہ ممبران کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ کرنابھی ایک قسم کی سنسرشپ ہے، ممبران قومی اسمبلی کے فلورپرآزادنہیں ہیں۔ جن لوگوں نے آمریت کا ساتھ دیا انہیں عوام نے بھلا دیا ، میری غیرموجودگی میں ڈپٹی اسپیکرنے لفظ سلیکٹڈپر پابندی لگائی، سلیکٹڈ لفظ غیرپارلیمانی نہیں،لیکن آپ کی مرضی ہے، ہمیں کسی قسم کی سنسر شپ قبول نہیں ہے۔ 

بلاول بھٹو نے وزیر اعظم کو سربراہ پی ٹی آئی کہہ کر مخاطب کر کہ کہا کہ وہ رات کے اندھیر ے میں خطاب کرناپسندکرتے ہیں وہ اپوزیشن کی تنقیدبرداشت نہیں کر سکتے عمران خان جس چیزکوہاتھ لگاتے ہیں وہ بدترین ہوجاتی ہے، یہاں ایک نہیں دو پاکستان ہیں۔