زندگی کو بلا وجہ کی مشکلات سے بچانے کےلئے ہر قدم پھونک پھونک کر رکھنا پڑتا ہے ‘ ثنا جاوید

زندگی کو بلا وجہ کی مشکلات سے بچانے کےلئے ہر قدم پھونک پھونک کر رکھنا پڑتا ہے ‘ ثنا جاوید

لاہور:خوبرو اداکارہ ثنا جاوید نے کہا ہے کہ زندگی کو بلا وجہ کی مشکلات سے بچانے کےلئے ہر قدم پھونک پھونک کر رکھنا پڑتا ہے ،جو والدین ساتھ دیتے ہیں ان کے بچے زندگی کے مقصد کو حاصل کر لیتے ہیں۔

ثنا جاوید نے کہا کہ میری ہمیشہ سے یہ کوشش ہوتی ہے کہ کسی کے معاملات میں مداخلت نہ کروں کیونکہ آپ جب اس طرح کا اقدام کریں گے تو یقینی طور پر دوسروں کوبھی اس کا موقع ملتا ہے اور وہ بھی آپ کے معاملات میں مداخلت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج وہ وقت ہے کہ خود کو مشکلات سے بچانا پڑتا ہے اور اگر آپ لا پرواہی دکھائیں گے تو مشکلات آپ کو ہر وقت گھیرے میں لئے رکھیں گی ۔

ثنا جاوید نے کہا کہ والدین کو چاہیے کہ آگے بڑھنے میں اپنی بچوں کا ساتھ دیں تا کہ انہیں حوصلہ ملے اور وہ اپنی زندگی کے مقصد کو حاصل کر سکیں۔