کورونا کے بجائے وزراء ایک دوسرے سے لڑرہے ہیں، شہباز شریف

کورونا کے بجائے وزراء ایک دوسرے سے لڑرہے ہیں، شہباز شریف

لاہور:مسلم لیگ( ن) کے صدر شہبازشریف نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کے بجائے وزراء ایک دوسرے سے لڑرہے ہیں۔

صدرمسلم لیگ ن میاں شہبازشریف نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کورونا وائرس ملک میں بڑے پیمانے پر تباہی مچا رہا ہے، ہزاروں افراد متاثر ہوچکے ہیں اور سیکڑوں مریضوں کا انتقال ہوگیا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ کورونا وائرس کے حل کے لئے تبدیلی سرکار کا غیر سنجیدہ رویہ سامنے آ چکا ہے، کورونا وائرس کے حل کی بجائے حکومتی وزرا اس وقت ایک دوسرے سے لڑ رہے ہیں۔

اس سے پتہ چلتا ہے کہ سیاسی مفادات رکھنے والا ٹولہ اور بھان متی کا کنبہ اکٹھا ہوچکا ہے اور ملک کو تباہ کر رہا ہے۔