اسٹیٹ بینک کو ورلڈ بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک سے ایک ارب ڈالرز موصول

اسٹیٹ بینک کو ورلڈ بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک سے ایک ارب ڈالرز موصول

کراچی :اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو ورلڈ بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک سے ایک ارب ڈالرز موصول ہو گئے جس کے بعد اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر17ارب77کروڑ تک پہنچے کا امکان ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو ورلڈ بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک سے 50،50کروڑ ڈالرز کی رقم موصول ہوئی ہے۔ جبکہ آئندہ ہفتے ایشیائی ترقیاتی بینک سے مزید 50کروڑ ڈالرز پاکستان کوملنے کی توقع ہے۔

کوروناوائرس سے نمٹنے کے لئے اور درآمدات اور برآمدات میں کمی آنے اور غیر ملکی ادائیگیوں میں دبائو سے نمٹنے کے لئے عالمی مالیاتی ادارے پاکستان سمیت مختلف ممالک کو  آسان شرائط پر قرض دے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)نے پاکستان کو 1.4ڈالرز کا قرض دیا تھا۔