لیگی رہنماءخواجہ آصف بھی نیب ریڈار پر آگئے،26 جون کونیب طلبی

لیگی رہنماءخواجہ آصف بھی نیب ریڈار پر آگئے،26 جون کونیب طلبی

لاہور:مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف بھی نیب ریڈار پر آگئے،نیب لاہور نے خواجہ آصف کو 26 جون کی صبح 11 بجے کو طلب کیاہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ خواجہ آصف کو کینٹ ہا ﺅسنگ سوسائٹی کیس میں طلب کیا گیا ہے،خواجہ آصف پر الزام ہے کہ انہوں نے موجودہ زمین سے زیادہ زمین فروخت کی ،ذرائع کاکہناہے کہ خواجہ آصف پر اختیارات سے تجاوز کرنے کا بھی الزام ہے .

انہیں تمام دستاویزات ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے،ذرائع کامزیدکہنا ہے کہ کینٹ ہا ﺅسنگ سوسائٹی کیس میں خواجہ آصف کے اہلخانہ بھی شامل ہیں۔