محمد حفیظ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد منفی آگیا ، پی سی بی کے ٹیسٹ پر سوال اٹھ گئے

محمد حفیظ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد منفی آگیا ، پی سی بی کے ٹیسٹ پر سوال اٹھ گئے

اسلام آباد :پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کیے گئے محمد حفیظ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد منفی آگیا جس نے پی سی بی کے ٹیسٹ پر سوال اٹھادیا۔

گزشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے دورہ انگلینڈ سے قبل کرائےگئے کورونا ٹیسٹ میں 10 کھلاڑیوں میں وائرس کی تصدیق کی گئی تھی جس میں محمد حفیظ بھی شامل تھے تاہم محمد حفیظ نے ٹوئٹر پر اپنے کووڈ 19 کے دوسرے ٹیسٹ کی رپورٹ شیئر کی اور بتایا کہ ان کا نتیجہ منفی آیا ہے۔

محمد حفیظ نے لکھا کہ گزشتہ روز پی سی بی کی جانب سے کیے گئے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آئی تھی تاہم دل کی تسلی کے لیے ذاتی طور پر دوبارہ ٹیسٹ کروانے کے لیے اپنے اہل خانہ کے ہمراہ گیا۔

انہوں نے رپورٹ سب سے شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ اللہ کے شکر سے میرے اور میرے گھر والوں کا کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ منفی آیا ہے، اللہ ہم سب کو محفوظ رکھے۔