بھارت نے پاکستان میں دہشتگردی کو ہوا دی ہے، دفتر خارجہ

بھارت نے پاکستان میں دہشتگردی کو ہوا دی ہے، دفتر خارجہ
کیپشن: بھارتی دہشتگرد پاکستان میں دہشتگرد کارروائیوں کی مالی اعانت، انتظام اور کفالت میں ملوث ہیں، ترجمان دفتر خارجہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: دفتر خارجہ کی ترجمان عائشہ فاروقی نے کہا ہے کہ بھارت نے بے گناہ لوگوں کو مارنے کے لئے دہشت گروپوں کو تربیت، مالی اور مادی امداد کی فراہمی کے ذریعے پاکستان میں دہشت گردی کو ہوا دی ہے۔

آج اسلام آباد میں صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت ہمارے ہمسایہ ملک میں طویل تنازع کا فائدہ اٹھا رہا ہے۔ پاکستان نے اقوام متحدہ کی پابندیوں کی فہرست کے تحت گزشتہ برس چار بھارتی شہریوں کو نامزد کیا تھا کیونکہ وہ پاکستان میں تحریک طالبان پاکستان، جماعت الاحرار سمیت دہشتگرد گروپوں کی مالی، تکنیکی اور مادی امداد کی فراہمی کے ذریعے دہشت گردوں کو منظم کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں مایوسی ہوئی کہ Venumadhav Dongara کو دہشتگرد کے طور پر نامزد کرنے کی پاکستان کی تجویز پر اعتراض کیا گیا۔ ونو مادہو ڈونگرا کو دہشتگرد قرار دینے کی پاکستانی درخواست پر اعتراض سے مایوسی ہوئی۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارتی دہشتگردوں میں ونو مادہو ڈونگرا، اجے مستری، گوبیندا پٹ نائیک اور آنگرا آپاجی ہیں۔ بھارتی دہشتگرد پاکستان میں دہشتگرد کارروائیوں کی مالی اعانت، انتظام اور کفالت میں ملوث ہیں۔