فی تولہ سونے کی قیمت 1 لاکھ 5100 روپے ہو گئی

فی تولہ سونے کی قیمت 1 لاکھ 5100 روپے ہو گئی
کیپشن: ایک ہفتے کے دوران سونے کی قیمت میں 6500 روپے کا اضافہ دیکھا گیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

لاہور: ملک بھر میں رواں ہفتے کے کاروباری تیسرے روز کے دوران ایک مرتبہ پھر سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ قیمت 2 ہزار روپے کے اضافے کے بعد 1 لاکھ پانچ ہزار 100 روپے ہو گئی ہے۔

ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ ایک ہفتے کے دوران سونے کی قیمت میں 6500 روپے کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔

رواں ہفتے کے تیسرے کاروباری روز کے دوران صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، فیصل آباد، سکھر، حیدر آباد سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں دو ہزار روپے کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد سونے کی نئی قیمت 1لاکھ 5ہزار100روپے ہوگئی ہے۔

دوسری طرف فی تولہ سونے کی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں بھی 1715 روپے کا اضافہ دیکھا گیا ہے جس کے بعد دس گرام سونے کی قیمت صرافہ مارکیٹوں میں 90 ہزار 106 روپے ہو گئی ہے۔