جمال خاشقجی کے قاتلوں نےامریکا میں فوجی تربیت حاصل کی تھی، امریکی اخبار

جمال خاشقجی کے قاتلوں نےامریکا میں فوجی تربیت حاصل کی تھی، امریکی اخبار
کیپشن: جمال خاشقجی کے قاتلوں نےامریکا میں فوجی تربیت حاصل کی تھی، امریکی اخبار
سورس: فائل فوٹو

نیو یارک: امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قاتلوں نےامریکا میں فوجی تربیت حاصل کی تھی۔

نیو یارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق جمال خاشقجی کے قتل میں ملوث 4 سعودی شہریوں نے امریکی محکمہ خارجہ کی منظوری پانے والے معاہدے کے تحت قتل سے ایک سال قبل پیرا ملٹری ٹریننگ حاصل کی۔

اخبار کے مطابق دفاعی نوعیت کی یہ تربیت سعودی رہنماؤں کی حفاظت کیلئے تھی۔ اخبار کا کہنا تھا کہ کیا امریکی حکام اس آپریشن سے آگاہ تھے اس سلسلے میں کوئی ثبوت نہیں ملا ہے۔

رپورٹ پر امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا کہ میڈیا رپورٹنگ میں کسی دفاعی برآمدی لائسنسنگ سرگرمی کے الزام پر قانون کے تحت محکمہ کوئی تبصرہ نہیں کر سکتا۔

سعودی صحافی جمال خاشقجی  کو 2018 میں ترکی میں سعودی سفارت خانے میں قتل کردیا گیا تھا۔ صحافی کی لاش کے ٹکڑے سعودی قونصل جنرل کے گھر کے باغ میں دفن کیے گئے تھے۔ جمال خاشقجی کا جسم کئی ٹکڑوں میں تقسیم کیا گیا تھا اور ان کا چہرہ مسخ کر دیا گیا تھا۔

واضح رہے سعودی صحافی خا شقجی دو اکتوبر 2018 کو استنبول میں سعودی قونصل خانہ میں داخل ہونے کے بعد لاپتہ ہوگئے تھے۔ ان کی گمشدگی کے کچھ دن بعد ترکی کا موقف سامنے آیا تھا کہ خاشقجی کو قتل کیا جاچکا ہے۔